ملک میں پی ڈی ایم کے مقاصد کیا ہیں؟ وزیراعلیٰ کا اہم بیان - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

جمعہ، 8 جنوری، 2021

ملک میں پی ڈی ایم کے مقاصد کیا ہیں؟ وزیراعلیٰ کا اہم بیان

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کی قیادت پاکستان میں انتشار پھیلا کر دشمن کے ایجنڈے کو پورا کرنا چاہتی ہے لیکن یہ لوگ ناکام ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے تازہ بیان میں پنجاب کے وزیراعلیٰ نے کہا کہ اپوزیشن ذاتی مفادات کا ایجنڈا لے کر چل رہی ہے، وزیراعظم کی قیادت میں پہلی بارصاف اور شفاف پاکستان کی بنیاد رکھی گئی، تحریک انصاف کی حکومت پاکستان کی سب سے شفاف حکومت ہے، جبکہ اپوزیشن کو عوام نے مسترد کردیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اڑھائی برس میں حکومت کا ایک بھی اسکینڈل سامنے نہیں آیا۔

عثمان بزدار نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ الزامات کی سیاست کرنے والوں کا کوئی مستقبل نہیں، بدقسمتی سے اپوزیشن جماعتیں قوم کو تقسیم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام اپوزیشن عناصر کے دوغلے چہروں کو پہچان چکے ہیں، پراپیگنڈہ کرنے والےجان لیں عوام کی خدمت کھوکھلے دعوؤں سے نہیں ہوتی۔

The post ملک میں پی ڈی ایم کے مقاصد کیا ہیں؟ وزیراعلیٰ کا اہم بیان appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2L49Um0

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear