ٹوئٹر انتظامیہ کا ایکشن، ٹرمپ کا اکاؤنٹ بلاک - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

جمعرات، 7 جنوری، 2021

ٹوئٹر انتظامیہ کا ایکشن، ٹرمپ کا اکاؤنٹ بلاک

ٹرمپ مارشل لاء

واشنگٹن: امریکی صدر نے اپنے حامیوں سے احتجاج بند کرنے کی اپیل کردی ہے، ٹوئٹر انتظامیہ نے ٹرمپ کا اکاؤنٹ بلاک کردیا ہے۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق پر تشدد احتجاج اور مظاہروں کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےحامیوں سے احتجاج بند کرنے کی اپیل کی ، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہیں مظاہرین کے دکھ اور تکلیف کا احساس ہے۔

صدر ٹرمپ نے اپنے ان دعوؤں کو ایک بار پھر دہرایا کہ وہ جانتے ہیں کہ صدارتی انتخاب ہم سے چوری کیا گیا، یہ انتہائی مشکل وقت ہے لیکن ہم نہیں چاہتے کہ کسی کو نقصان پہنچے، یہ دھاندلی زدہ انتخابات ہیں اور ہمیں ان لوگوں کے ہاتھوں نہیں کھیلنا، امن کی خاطر واپس گھروں کو چلے جائیں اور قانون ہاتھ میں نہ لیں۔

امریکی صدر کے ویڈیو پیغام اور ٹوئٹ پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر انتظامیہ نے ایکشن لیتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ 12 گھنٹے کے لئے لاک کردیا اور ساتھ ہی انہیں پابندی کی وارننگ بھی دے دی۔

ٹوئٹر انتظامیہ کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ کے آج تین ٹوئٹ ڈیلیٹ کیے گئے ہیں اور ان کا اکاؤنٹ 12 گھنٹوں کیلئے لاک کردیا گیا ہے، جب تک ٹرمپ ٹوئٹ نہیں ہٹائیں گے ان کا اکاؤنٹ لاک رہے گا۔

ٹوئٹر کی جانب سے بلاک کئے گئے ٹرمپ کے ٹوئٹ کا اسکرین شاٹ

 

The post ٹوئٹر انتظامیہ کا ایکشن، ٹرمپ کا اکاؤنٹ بلاک appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3nm0WgT

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear