“قوم کے نمائندے کی حیثیت سے قائد کا شکریہ” - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

جمعہ، 25 دسمبر، 2020

“قوم کے نمائندے کی حیثیت سے قائد کا شکریہ”

اسلام آباد: قوم بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کا145 واں یوم پیدائش روایتی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے، وزیراعظم عمران خان نے قائد اعظم کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے یوم قائد پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ محمد علی جناح کا یوم پیدائش قابل فخر قوم کے وجود میں آنےکا دن تھا، برصغیر کے مسلمانوں کیلئے قائداعظم کا ایک وژن تھا، جدیدتاریخ میں بہت کم لوگ ایسے ہیں جنہیں قائدجتنی مقبولیت ملی۔

وزیراعظم نے کہا کہ قائد اعظم کو خدا اور اپنے پیغمبر حضرت محمد ﷺ پرپختہ یقین تھا، یہی وجہ ہے قائد آزمائشوں کے باوجود طویل سفر طےکرنے میں کامیاب رہے، اس نظریے کا ترجمہ پاکستان کی شکل میں ہوا۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ بحیثیت قوم ہمارے لئے قائد کی سالگرہ سے زیادہ خوشی کا کوئی اور موقع نہیں، قوم کے نمائندے کی حیثیت سے قائدکا شکریہ، محبت، عقیدت کا اظہار کرتا ہوں۔

اپنے پیغام میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قائداعظم نہ صرف ہمارےلئےبلکہ دنیا کےمسلمانوں کیلئے رول ماڈل بنے، قائداعظم کا قیام پاکستان کا نظریہ اقوام عالم میں ماناگیا۔

قائد کے یوم پیدائش پر وزیراعظم نے قوم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آئیےقائد کےنظریات اتحاد، عقیدے،ن ظم وضبط کو نئی قومی روح کیساتھ زندہ کریں اور اپنے کردار ،اعمال کیساتھ ایمانداری کا اصل نمونہ بنیں۔

The post “قوم کے نمائندے کی حیثیت سے قائد کا شکریہ” appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/38xpQEQ

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear