آسٹریلیا: اسکول پر گرنے والی آسمانی بجلی نے قیامت ڈھا دی، ہولناک واقعہ! - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

بدھ، 9 دسمبر، 2020

آسٹریلیا: اسکول پر گرنے والی آسمانی بجلی نے قیامت ڈھا دی، ہولناک واقعہ!

سڈنی: آسٹریلیا میں قائم اسکول پر آسمانی بجلی آگری جس نے طلبا اور اساتذہ سمیت 14 افراد کو اسپتال پہنچا دیا، بجلی گرنے کے دہشت ناک مناظر نے بچوں کے دل دہلا دیے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ ہولناک واقعہ آسٹریلوی ریاست کوئنز لینڈ میں قائم کلنٹن نامی اسکول میں پیش آیا، طلبا درخت کے سامنے کھیل رہے تھے کہ اس دوران اچانک آسمانی بجلی آگری۔

رپورٹ کے مطابق اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور متاثرہ طلبا اور اساتذہ کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ واقعے کے فوری بعد متاثرہ افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ متاثرین کے ہاتھ پاؤن سن ہوگئے تھے لیکن معمولی طبی امداد کے بعد ان کی حالت بہتر ہوگئی ہے۔

بھارت : آسمانی بجلی گرنے سے مزید 14 افراد ہلاک

متعلقہ انتظامیہ کا کہنا ہے آسمانی بجلی اسکول میں لگے دو درختوں کے سامنے گری تھی اور بچے وہیں کھیل رہے تھے۔ جائے وقوع کا جائزہ لینے کے لیے وہاں سے طلبا اور اساتذہ کو ہٹا دیا گیا ہے۔

متاثر بچوں کی عمریں تقریباً 10 سے 12 سال کے درمیان ہیں، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

The post آسٹریلیا: اسکول پر گرنے والی آسمانی بجلی نے قیامت ڈھا دی، ہولناک واقعہ! appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3mZBZZ3

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear