
اسلام آباد: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ سابق حکمرانوں کی کرپشن نے ملک کی بنیادوں کو کھوکھلا کیا، عمران خان کی قیادت میں بدعنوانی سے پاک نیا پاکستان بن رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بد عنوانی کی روک تھام کے عالمی دن پر اپنا خصوصی پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ بد عنوانی جرم کے ساتھ سماجی، معاشی اور معاشرتی ظلم ہے، کرپشن کرنے والے اپنے منصب اور ملک سے غداری کرتے ہیں، بد عنوانی کے باعث معاشرے میں بدامنی اور مایوسی پھیلتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کرپشن کا خاتمہ تحریک انصاف کی حکومت کا مشن ہے، شفافیت، کرپشن کے خاتمے اور سروس ڈلیوری سے ملک کا امیج بہتر ہوا، نئے پاکستان میں کرپٹ لوگوں کی کوئی گنجائش نہیں، کرپشن کے خلاف صفر برداشت کی پالیسی اپنائی گئی ہے، عمران خان کی قیادت میں بدعنوانی سے پاک نیا پاکستان بن رہا ہے۔
وزیراعلیٰ نے اپنے پیغام میں کہا بدعنوانی کے خلاف ہر طبقے کو حکومت کے ساتھ جدوجہد کرنی ہوگی، حکومت نے ہر شعبے میں شفافیت یقینی بنانے کا تہیہ کیا ہوا ہے، اینٹی کرپشن خصوصی مہم میں 206 ارب کی ریکارڈ وصولی ہوئی، قومی وسائل لوٹنے والوں کومعاف نہیں کریں گے، 30برس میں وسائل لوٹنے والے بااثر مافیا پر پہلی بار ہاتھ ڈالا گیا۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ مگرمچھوں کو قانون کی گرفت میں لایا گیا، 27 ماہ میں ریکوری 10 سال کے مقابلے میں 532 فیصد زائد رہی، گزشتہ 10 برس میں محض43 کروڑ روپے کی ریکوری ہوئی، 27 ماہ میں 2 ارب 30کروڑ سے زائد کی وصولیاں ہوئیں، 27 ماہ میں اراضی واگزاری کی شرح 10سال کی نسبت6172 فیصدزائد رہی، دس برس میں صرف 2.6 ارب کی سرکاری اراضی واگزار ہوئی، 27 ماہ میں 181 ارب سے زائد مالیت کی اراضی واگزار کرائی گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اینٹی کرپشن کو آزاد ادارہ بنایا جس سے ادارے میں بے پناہ بہتری آئی، کرپشن کے خاتمے کے لیے نیک نیتی سے آگے بڑھنے کے عزم کا اعادہ کرنا ہوگا۔
The post عمران خان کی قیادت میں بدعنوانی سے پاک نیا پاکستان بن رہا ہے’ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3qFAvpi
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Hi !! Dear