پاکستان نے مفت اور رعایتی کرونا ویکسین کے لیے رجوع کرلیا - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

جمعرات، 24 دسمبر، 2020

پاکستان نے مفت اور رعایتی کرونا ویکسین کے لیے رجوع کرلیا

اسلام آباد: وزارت صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے مفت اور رعایتی کرونا ویکسین حاصل کرنے کے لیے ایمونائزیشن اور ویکسی نیشن کے عالمی ادارے گاوی کو خط لکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے مفت اور رعایتی کرونا وائرس ویکسین کے لیے رجوع کرلیا، ذرائع وزارت صحت کا کہنا ہے کہ پاکستان نے مفت یا رعایتی کرونا ویکسین کے لیے گاوی کو خط لکھ دیا، گاوی ایمونائزیشن اور ویکسی نیشن کا عالمی ادارہ ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے 20 فیصد آبادی کے لیے مفت جبکہ 20 فیصد آبادی کے لیے رعایتی قیمت پر کرونا وائرس ویکسین مانگی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ساڑھے 4 کروڑ آبادی کے لیے کرونا وائرس ویکسین مفت جبکہ ساڑھے 4 کروڑ آبادی کے لیے رعایتی قیمت پر ملے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کو کرونا ویکسین مارچ میں ملنے کا امکان ہے، پاکستان نے گاوی کو کرونا ویکسی نیشن کا آپریشنل پلان جمع کروا دیا، گاوی نے پاکستان کے کرونا ویکسی نیشن آپریشنل پلان کو سراہا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان کرونا ویکسین پر قائم عالمی اتحاد کوویکس کا رکن ملک ہے، کوویکس اتحاد میں 189 ممالک اور ویکسین ساز ادارے شامل ہیں، کوویکس کے رکن ملک کی 20 فیصد آبادی کے لیے ویکسین مفت ملے گی۔

ذرائع کے مطابق گاوی کوویکس ممالک کے لیے کرونا وائرس ویکسین کی خریداری میں معاونت کرے گا، ترقی یافتہ ممالک کے لیے ویکسین ساز کمپنیز سے مذاکرات گاوی کرے گا، ترقی یافتہ ممالک کے لیے کرونا ویکسین کی قیمت گاوی طے کرے گا۔

The post پاکستان نے مفت اور رعایتی کرونا ویکسین کے لیے رجوع کرلیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3pmzv88

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear