فیس بک نے معروف شیف کا پیج کیوں بند کیا؟ - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

جمعہ، 25 دسمبر، 2020

فیس بک نے معروف شیف کا پیج کیوں بند کیا؟

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے معروف آسٹریلوی شیف پیٹ ایونز کا پیج بلاک کردیا، معروف شیف کا پیج کرونا وائرس کے بارے میں گمراہ کن معلومات پھیلانے پر بند کیا گیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے معروف آسٹریلوی شیف پیٹ ایونز کا فیس بک صفحہ بلاک کر دیا۔

پیٹ ایونز کا پیج عالمی وبا کووڈ 19 کے بارے میں غلط معلومات پھیلانے پر بند کیا گیا ہے، معروف شیف کے فیس بک پیج پر 10 لاکھ فالوورز تھے۔

فیس بک کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ انسانی صحت کا معاملہ ہے لہٰذا اس بارے میں کسی کو بھی کرونا وائرس اور ویکسین کے بارے میں غلط معلومات پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

فیس بک کا مؤقف ہے کہ اس طرح کے مواد کے خلاف ہماری پالیسی واضح ہے اور ہم نے شیف پیٹ ایونز کے صفحے کو مسلسل خلاف ورزیوں کی بنیاد پر ہٹا دیا ہے۔

فیس بک کے علاوہ شیف پیٹ ایونز کا انسٹاگرام پیج تاحال فعال ہے جہاں ان کو 2 لاکھ 78 ہزار افراد فالو کرتے ہیں۔

The post فیس بک نے معروف شیف کا پیج کیوں بند کیا؟ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2LZhiyU

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear