چینی قونصلیٹ حملہ کیس میں بڑی پیش رفت، عدالت کا اہم فیصلہ - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

ہفتہ، 26 دسمبر، 2020

چینی قونصلیٹ حملہ کیس میں بڑی پیش رفت، عدالت کا اہم فیصلہ

کراچی: کراچی کی مقامی عدالت نے چینی قونصلیٹ حملہ کیس میں کالعدم بی ایل اے کے15مفرور دہشتگردوں کو اشتہاری قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں چینی قونصلیٹ حملہ کیس کی سماعت ہوئی، جہاں عدالت نے حملے کے الزام میں کالعدم بی ایل اے کے پندرہ مفرور دہشتگردوں کو اشتہاری قرار دیا، ساتھ ہی عدالت نے مفرور ملزمان کے تاحیات وارنٹ گرفتاری بھی جاری کئے، مفرور ملزمان میں حربیار مری، علی داد بلیدی اور کمانڈر شریف شامل ہیں، اس کے علاوہ راشد حسین اور سمیر بھی مفرور ملزمان میں شامل ہیں۔

عدالت نے حکم دیا کہ ملزمان کےخاکے بناکر آویزاں کئے جائیں، مفرور ملزمان کی منقولہ و غیر منقولہ جائیداد بھی ضبط کی جائے، ساتھ ہی عدالت نے گرفتار ملزمان پر فرد جرم عائد کی تاریخ مقرر کی۔

پولیس کی جانب سے انسداد دہشت گردی عدالت کو بتایا گیا کہ چینی قونصلیٹ حملہ کیس میں احمد حسنین، نادر خان، علی احمد، عبداللطیف اور اسلم گرفتار ہیں، عبداللطیف سمیت دو ملزمان اپنےجرم کا اعتراف کرچکے، دونوں ملزمان نے مجسٹریٹ کے روبرو زیر دفعہ164کا بیان قلمبند کرایا تھا

پولیس کے مطابق ملزمان نےچینی قونصلیٹ حملےکا اعتراف کیا اور ہلاک دہشت گردوں کو سہولت فراہم کی، ملزمان نے حملہ آوروں کو اسلحہ اور دھماکا خیزمواد فراہم کیا، یہی نہیں ملزمان نے ہلاک دہشتگرد کے ساتھ وقوعے سے قبل چینی قونصلیٹ کی ریکی کی تھی، مفرور ملزمان کی گرفتاری کےلئےانٹرپول سےرابطہ کیا جائےگا۔

پولیس نے اے ٹی سی عدالت کو آگاہ کیا کہ چینی قونصلیٹ پر حملے کے لئے دہشت گردوں کی بھارتی ایجنسی “را” نے مالی معاونت فراہم کی۔

یاد رہے کہ 23 نومبر 2018 میں سیکیورٹی فورسز نے چینی قونصلیٹ میں دہشت گردوں کے داخلے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔

وزیراعظم عمران خان نے چینی قونصلیٹ پر حملے کو سی پیک کے خلاف سازش قرار دیتے ہوئے واقعے میں ملوث عناصر کو بےنقاب کرنے کی ہدایت کی تھی۔

The post چینی قونصلیٹ حملہ کیس میں بڑی پیش رفت، عدالت کا اہم فیصلہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/38BN2ll

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear