بہاولپور انتظامیہ کی غفلت : چڑیا گھر میں نایاب چیتل نسل کے 7 ہرن ہلاک - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

ہفتہ، 26 دسمبر، 2020

بہاولپور انتظامیہ کی غفلت : چڑیا گھر میں نایاب چیتل نسل کے 7 ہرن ہلاک

بہاولپور : چڑیا گھر انتظامیہ کی غفلت کے باعث نایاب چیتل نسل کے سات ہرن ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں واقع تقریباً چڑیا گھروں میں جانوروں کی درست دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث جانوروں کی ہلاکت کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں ایسا ہی ایک پنجاب کے تاریخی شہر بہاولپور میں پیش آیا جہاں نایاب نسل کے ہرن اچانک مر گئے۔

چڑیا گھر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ درجنوں ہرن اچانک جنگلے میں تڑپنے لگے اور تھوڑی ہی دیر میں 7 ہرن دم توڑ گئے جبکہ فوری طبی امداد سے 22 ہرنوں کو بچا لیا گیا ہے اور 12 ہرن اب بھی شدید بیمار ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہرنوں کی ہلاکت چڑیا گھر انتطامیہ کی غلفت کے باعث ہوئی، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مرنے والے ہرنوں کا پوسٹ مارٹم کررہے ہیں تاکہ ہرنوں کی ہلاکت کی وجوہات کا پتہ لگاسکیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہرن مبینہ طور پر زہریلا چارا کھانے سے ہلاک ہو گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے نایاب چیتل نسل کے ہرنوں کی مالیت تقریباً 10 لاکھ روپے ہے۔

The post بہاولپور انتظامیہ کی غفلت : چڑیا گھر میں نایاب چیتل نسل کے 7 ہرن ہلاک appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2JkXIfz

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear