وزیراعلیٰ پنجاب کا ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کا حکم - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

جمعرات، 31 دسمبر، 2020

وزیراعلیٰ پنجاب کا ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کا حکم

سردار عثمان بزدار

لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب نے سال نو پر ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سال نو کی آمد کے پیش نظر سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ عوام کے تحفظ کےلیے فول پروف سیکیورٹی اقدامات ہونے چاہییں۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پولیس امن عامہ کی فضا برقرار رکھنے کےلیے ہرممکن اقدام کرے، صوبے میں قانون کی عملداری کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کے مطابق ون ویلنگ کی روک تھام کے موثر اقدامات کیے جائیں گے، قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ امن برقرار رکھنے کےلیے پولیس تندہی سے فرائض سرانجام دے۔

The post وزیراعلیٰ پنجاب کا ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کا حکم appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2Me82Hi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear