کمشنر کراچی کی نیوایئر نائٹ پر کاروبار رات 8 بجے بند کرنے کی ایپل - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

جمعرات، 31 دسمبر، 2020

کمشنر کراچی کی نیوایئر نائٹ پر کاروبار رات 8 بجے بند کرنے کی ایپل

کراچی : کمشنر کراچی نے نیو ایئر نائٹ کے موقع پر تمام کاروباری سرگرمیاں رات آٹھ بجے بند کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی افتخار شالوانی کی جانب سے نیو ایئر نائٹ سے متعلق اہم فیصلہ سیکیورٹی کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

کمشنر کراچی کی جانب سے تمام ریسٹورنٹس بھی رات 8 بجے بند کرنے کی اپیل کی گئ ہے۔

خیال رہے کہ ایڈیشنل انسپکٹر جنرل کراچی غلام نبی میمن کی جانب سے ہوائی سے متعلق سخت فیصلہ لیتے کہا گیا تھا کہ ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کیا جائے گا اور صرف فائرنگ نہیں اسلحے کی نمائش پر بھی کارروائی ہوگی۔

سال نو پر ہوائی فائرنگ کرنے والوں کی ویڈیو واٹس ایپ نمبر پر بھیجیں، ایڈیشنل آئی جی

ایڈیشنل آئی جی کا کہنا تھا کہ قانون کی خلاف ورزی پر فوری گرفتاری اور مقدمہ درج ہوگا، فائرنگ کرنے والا کوئی بھی ہو کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جس کےلیے تمام متعلقہ افسران کو حکم پر سختی سے عمل کی ہدایت کی ہے۔

The post کمشنر کراچی کی نیوایئر نائٹ پر کاروبار رات 8 بجے بند کرنے کی ایپل appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/37YUrvU

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear