24 گھنٹوں میں 60 کرونا مریضوں کا انتقال، تعداد 8 ہزار سے تجاوز کرگئی - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

بدھ، 9 دسمبر، 2020

24 گھنٹوں میں 60 کرونا مریضوں کا انتقال، تعداد 8 ہزار سے تجاوز کرگئی

اسلام آباد : کرونا وائرس چوبیس گھنٹوں کے دوران 60 افراد کی زندگیاں نگل گیا، ایکٹیو کیسز کی تعداد 45 ہزار سے تجاوز کرگئی۔

تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کی خطرناک وبا نے حکومت وقت کی جانب سے مؤثر اقدامات اٹھائے جانے کے باوجود 24 گھنٹوں کے دوران ہزاروں افراد کو اپنا شکار بنالیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کیسز سے متعلق اعداد و شمار جاری کردئیے۔

این سی او سی کے مطابق ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 963 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 45 ہزار 324 ہوگئی۔

این سی او سی نے اپنے اعداد و شمار میں بتایا کہ ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے متاثرہ 60 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد کرونا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 8 ہزار 547 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کہا کہ ملک میں 24 گھنٹے کے دوران 38 ہزار 92 کرونا ٹیسٹ کیے گئے جبکہ اب تک 58 لاکھ 65 ہزار 944 کرونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

The post 24 گھنٹوں میں 60 کرونا مریضوں کا انتقال، تعداد 8 ہزار سے تجاوز کرگئی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3n1mQXd

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear