
اسلام آباد : وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے پی ٹی وی کی نجکاری سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے بے بنیاد قرار دے دیا اور کہا پی ٹی وی کے نئے بورڈ ممبران کاتعین کیاجارہاہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات شبلی فرازنے پی ٹی وی کی نجکاری سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا پی ٹی وی کی نجکاری سے متعلق خبریں درست نہیں، بے بنیاد ہیں۔
،وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ حکومت پی ٹی وی کی کوئی نجکاری نہیں کررہی، وزیراعظم کےوژن کےمطابق پی ٹی وی میں اصلاحات کاعمل جاری ہے، پی ٹی وی کے نئے بورڈ ممبران کاتعین کیاجارہاہے۔
یاد رہے نجکاری کی فہرست میں شامل 19 اداروں کی فہرست سینیٹ میں پیش کی گئی تھی ، پی آئی اے کا روزویلٹ ہوٹل نیویارک بھی نجکاری کی فہرست میں شامل تھا۔
نجکاری کی فہرست مں بلوکی پاورپلانٹ،حویلی بہادرشاہ پلانٹ، ایس ایم ای بینک ، فرسٹ ویمن بینک ، پاکستان اسٹیل،پاکستان انجینئرنگ کمپنی ، سروسز انٹرنیشنل ہوٹل، جناح کنونشن سینٹر اور ماڑی پیٹرولیم بھی شامل تھا۔
نندی پورپاورپلانٹ،اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن ، اوجی ڈی سی ایل،پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ،گدوپاورپلانٹ ، نندی پورپاورپلانٹ،اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن نجکاری فہرست میں شامل ہیں۔
The post حکومت نے پی ٹی وی کی نجکاری سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/362zdLm
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Hi !! Dear