ٹرمپ نے جھوٹ کا سہارا لیا، انتخابی عمل میں خلل ڈال رہے ہیں، جوبائیڈن - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

بدھ، 4 نومبر، 2020

ٹرمپ نے جھوٹ کا سہارا لیا، انتخابی عمل میں خلل ڈال رہے ہیں، جوبائیڈن

پنسلوینیا : امریکی صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے کہا ہے کہ ری پبلکنز پر انتخابی عمل میں خلل ڈال رہے ہیں، ٹرمپ نے آج انتخابات پر سوالات اٹھا کر جھوٹ کا سہارا لیا۔

الیکشن میں ووٹنگ کے موقع پر پنسلوینیا میں اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ری پبلکنز پرانتخابی عمل میں خلل ڈالنے کا الزام عائد کردیا ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ نے امریکا کو پیچھے دھکیل دیا ہے۔

جوبائیڈن نے کہا کہ ٹرمپ نے آج انتخابات پر سوالات اٹھا کر جھوٹ کا سہارا لیا، ٹرمپ نے امریکا کو پیچھے دھکیل دیا ہے، افریقی امریکیوں کا معاشرے میں اہم کردار ہے۔

ڈیموکریٹ امیدوار نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ اب تک 110ملین سے زائد افراد ووٹ ڈال چکے ہیں، توقع ہے ووٹرز کی تعداد 150ملین سے زیادہ پہنچے گی جو نئی تاریخ رقم کرے گی، ووٹ ڈالنے والوں میں 54 فیصد سے زیادہ خواتین ہیں۔

The post ٹرمپ نے جھوٹ کا سہارا لیا، انتخابی عمل میں خلل ڈال رہے ہیں، جوبائیڈن appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3eoLJIV

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear