این سی او سی کا کورونا صورتحال اور ایس او پیز پر عملدرآمد سمیت حکومتی اقدامات پر غور - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

بدھ، 4 نومبر، 2020

این سی او سی کا کورونا صورتحال اور ایس او پیز پر عملدرآمد سمیت حکومتی اقدامات پر غور

اسلام آباد : وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں کورونا صورتحال، ایس او پیز پر عملدرآمد سمیت حکومتی اقدامات پر غور کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس جاری ہے، جس میں معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان سمیت متعلقہ حکام شریک ہیں۔

این سی او سی اجلاس میں کورونا صورتحال، ایس او پیز پر عملدرآمد سمیت حکومتی اقدامات پر غور کیا جارہا ہے۔

گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں این سی اوسی کوکوروناپرضروری گائیڈلائنز کے اجرا کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا وبا بڑھنے کے پیش نظر اسپتالوں کی استعداد کار بہتربنائیں۔

مزید پڑھیں : وزیراعظم کی این سی اوسی کو کورونا پر ضروری گائیڈ لائنز کے اجرا کی ہدایت

وزیراعظم نے صحت کے تحفظ کیلئے بروقت اقدامات پر این سی اوسی کی تعریف کی اور قومی رابطہ کمیٹی نے این سی اوسی کےحالیہ اقدامات کی تائید کرتے ہوئے این سی سی کے ماسک کے استعمال اور مارکیٹس بندش کے اوقات میں کمی کی توثیق کردی تھی۔

قومی رابطہ کمیٹی نے این سی سی کی ریسٹورینٹ،شادی ہال،اسمارٹ لاک ڈاؤن کےفیصلے کی بھی توثیق کی۔

عمران خان نے اسپتالوں میں انتہائی نگہداشت کےآلات کی دستیابی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا این سی اوسی فریقین کی مشاورت سے مستقبل کا کورس ترتیب دے۔

اس سے قبل وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے ملک میں کورونا صورتحال کے حوالے سے کہا تھا کہ کاروبار ، اسکولز اور صنعتیں بند نہیں کریں گے، کورونا ایس او پیز پر سخت عملدرآمد کرنا ہوگا۔

The post این سی او سی کا کورونا صورتحال اور ایس او پیز پر عملدرآمد سمیت حکومتی اقدامات پر غور appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3evHjQD

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear