امریکی صدارتی انتخابات : مختلف ریاستوں کے نتائج، بائیڈن ٹرمپ سے آگے - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

بدھ، 4 نومبر، 2020

امریکی صدارتی انتخابات : مختلف ریاستوں کے نتائج، بائیڈن ٹرمپ سے آگے

امریکی صدارتی انتخابات

واشنگٹن : امریکا میں ہونے والے صدارتی الیکشن میں مختلف ریاستوں سے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے، تازہ ترین اطلاعات میں اب تک جوبائیڈن کی پوزیشن ٹرمپ سے بہتر ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اب تک ڈیموکریٹ امیدوار جوبائیڈن نےمجموعی طور پر 131 الیکٹورل ووٹ حاصل کرلیے، جبکہ ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے98الیکٹورل ووٹ حاصل کیے ہیں۔

ریاست کنساس ٹرمپ کے نام رہی انہوں نے6 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے، ریاست میزوری میں ٹرمپ نے10الیکٹورل ووٹ حاصل کیے، امریکی ریاست مین میں جوبائیڈن کامیاب ہوئے وہاں انہوں نے ،4الیکٹورل ووٹ حاصل کیے ہیں۔

اس کے علاوہ انڈیانا، اوکلاہوما، مسیسپی، الابامہ، جنوبی کیرولینا، شمالی ڈکوٹا،وایومنگ، کینٹکی، مغربی ورجینیا میں بھی ٹرمپ کی کامیابی جبکہ ٹینیسی،جنوبی کیرولینا کی ریاستیں بھی ٹرمپ کے نام رہیں۔

دوسری جانب جوبائیڈن نے ورجینیا، الینوائے، ورمونٹ،مین اور نیویارک میں میدان مارلیا جبکہ کولاراڈو، میسا چوسٹس،نیو جرسی، کنیکٹیکٹ اور میری لینڈ میں بھی بائیڈن جیت گئے،  نیو میکسیکو ، میری لینڈ،مین،الینوائے کی ریاستیں بھی بائیڈن کےنام  رہیں، صدارتی انتخاب جیتنے کیلئے538میں سے270الیکٹورل ووٹ درکار ہیں۔

The post امریکی صدارتی انتخابات : مختلف ریاستوں کے نتائج، بائیڈن ٹرمپ سے آگے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3ewe28A

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear