Pakistan v Zimbabwe: The last match will be today - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

منگل، 3 نومبر، 2020

Pakistan v Zimbabwe: The last match will be today

راولپنڈی: پاکستان اور زمبابوے کے مابین تیسرا اور سیریز کا آخری ایک روزہ میچ آج ہوگا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان اور زمبابوے کی ٹیموں کے مابین ہونے والا میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، میچ دن 12 بجے شروع ہوگا جب کہ ساڑھے 11 بجے ٹاس ہوگا۔

قومی ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں، ظفر گوہر، عبداللہ شفیق کو بھی 15 رکنی اسکواڈ میں شامل کیاگیا ہے۔

آل راؤنڈر فہیم اشرف فوڈ پوائزننگ کا شکار ہو کر میچ سے باہر ہوگئے ہیں، فہیم کی جگہ فاسٹ بولر حارث رؤف کو تیسرے ون ڈے کے اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

تیسرے ون ڈے کے لیے محمد حسنین، خوشدل شاہ اور فخر زمان ٹیم میں شامل کیے گئے ہیں، جب کہ فہیم اشرف، عماد وسیم اور عابد علی ٹیم سے باہر ہو گئے ہیں، خوشدل شاہ ون ڈے ڈیبیو کریں گے۔

آل راؤنڈر فہیم اشرف فوڈ پوائزننگ کا شکار ہو گئے ہیں، جس کی وجہ سے انھیں قومی اسکواڈ سے باہر کیا گیا۔

آج جنوبی افریقا کا چار رکنی سیکورٹی وفد بھی راولپنڈی اسٹیڈیم میں میچ دیکھے گا۔

پاکستانی اسکواڈ

عبداللہ شفیق، عابد علی، بابر اعظم (کپتان)، فخر زمان، حیدر علی، حارث سہیل، امام الحق، خشدل شاہ، فہیم اشرف، افتخار احمد، عماد وسیم، محمد حفیظ، شاداب خان، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، روحیل نذیر (وکٹ کیپر)، حارث رؤف، محمد حسنین، موسیٰ خان، شاہین آفریدی، عثمان قادر، وہاب ریاض، ظفر گوہر

The post پاکستان بمقابلہ زمبابوے: آخری میچ آج ہوگا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from کھیل – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2HYI1Kp

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear