اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس:مختلف اشیا کی درآمد پر اضافی کسٹمز ڈیوٹی ختم کرنے کا امکان - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

بدھ، 4 نومبر، 2020

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس:مختلف اشیا کی درآمد پر اضافی کسٹمز ڈیوٹی ختم کرنے کا امکان

اقتصادی رابطہ کمیٹی

اسلام آباد : مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا ، جس میں مختلف اشیا کی درآمد پر اضافی کسٹمز ڈیوٹی ختم کرنے کی منظوری کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، جس میں 7 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں گردشی قرض ختم کرنے کیلئے وزارت پٹرولیم کی پالیسی پر غور ہوگا جبکہ مختلف اشیا کی درآمد پر اضافی کسٹمز ڈیوٹی ختم کرنے کی منظوری کا امکان ہے۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس میں خیبرپختونخواکوپاسکواسٹاک سے5لاکھ ٹن گندم جاری کرنے اور نیب کی ہائرکردہ کمپنی براڈشیٹ کومعاوضےکی آخری قسط کی منظوری کا امکان ہے، براڈشیٹ مشرف دور میں شریف خاندان کےاثاثوں کاکھوج لگانےکیلئےہائرکی گئی تھی۔

اجلاس میں 2018کےحج اخراجات کی ادائیگی کیلئے1ارب روپےکی گرانٹ کااجراہوگا اور وزارت صحت کی سپلیمنٹری گرانٹ کی درخواست کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے انسدادمنشیات فورس کو58لاکھ روپےگرانٹ جاری کرنےکی منظوری کا
بھی امکان ہے۔

The post اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس:مختلف اشیا کی درآمد پر اضافی کسٹمز ڈیوٹی ختم کرنے کا امکان appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/326GlW7

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear