بھارت ایک بار پھر کھیل میں سیاست کو لے آیا - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

منگل، 20 اکتوبر، 2020

بھارت ایک بار پھر کھیل میں سیاست کو لے آیا

لاہور: زمبابوے کرکٹ ٹیم کے بھارتی کوچ کو بھارتی ہائی کمیشن نے پاکستان آنے سے روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت ایک بار پھر کھیل میں سیاست کو لے آیا، زمبابوے کرکٹ ٹیم کے بھارتی کوچ کو پاکستان آنے کی اجازت نہیں دی جارہی، بھارتی ہائی کمیشن نے انہیں ہرارے میں روک دیا۔

زمبابوے کرکٹ ٹیم کے کوچ لعل چند راجپوت اس وقت زمبابوے کے دارالحکومت ہرارے میں موجود ہیں۔

بھارتی ہائی کمیشن نے ڈھٹائی کا مظاہر کرتے ہوئے کوچ لعل چند راجپوت کو ڈرایا ہے کہ وہ پاکستان نہ جائیں کیوں کہ یہ خطرناک ملک ہے۔

زمبابوے کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی : ایئر پورٹ پر شانداراستقبال

خیال رہے کہ پاکستان اور زمبابوے کی ٹیموں کے درمیان ہونے والی سیریز کیلئے زمبابوے کی کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ چکی ہے۔ قبل ازیں زمبابوے کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر اسلام آباد پہنچے تھے۔

کرکٹ ٹیم کے اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچنے پر پی سی بی کے متعلقہ حکام نے کھلاڑیوں کا استقبال کیا، کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کے پیش نظر زمبابوے کی ٹیم ایک ہفتہ قرنطینہ میں رہے گی۔

البتہ زمبابوے کرکٹ ٹیم کے کوچ کی غیرموجودگی سیریز پر ایک سوالیہ نشان کھڑا کررہی ہے۔

The post بھارت ایک بار پھر کھیل میں سیاست کو لے آیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from کھیل – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2Tnl71z

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear