
پشاور : ٹائیگرزفورس کی نشاندہی پر مصنوعی مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کیخلاف پنجاب کے بعد خیبرپختونخوامیں بھی کارروائیاں کی گئیں اور بڑی مقدار میں ذخیرہ کیا گیا اسٹاک قبضے میں لیتے ہوئے ملوث افراد پربھاری جرمانے عائد کردیا۔
انتظامیہ نے بروقت ایکشن لیتے ہوئے قریشی فلورمل سیل کردی اور ایف آئی آردرج کرلی گئی ، اس کے علاوہ خفیہ مقامات سےآٹے،چینی کی غیرقانونی ذخیرہ اندوزی بھی پکڑی گئی۔
سب سےزیادہ کارروائیاں پشاور،مردان اورصوابی میں کی گئیں، چیف سیکریٹری کےپی کاظم نیازملک کریک ڈاؤن کی سربراہی کر رہے ہیں، ٹائیگر زفورس کی اطلاع پراشیا کی زائد قیمت میں فروخت کی نشاندہی پر انتظامیہ کی جانب سے اوورچارجنگ پربھاری جرمانے کرتے ہوئے متعدد دکانیں سیل کردیں۔
ذخیرہ اندوزی کیخلاف سخت کارروائی کی رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو ارسال کی جائے گی۔
The post ٹائیگرزفورس کی نشاندہی پر ذخیرہ اندوزی کیخلاف کارروائیاں جاری appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Hi !! Dear