
پشاور: دیر کالونی میں دھماکا ہوا ، جس کے نتیجے میں متعدد افراد کت زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔
تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے دیر کالونی میں دھماکہ سنا گیا ، جس کے بعد پولیس اورریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہوگئیں، پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکےکی نوعیت تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔
دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے حادثے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
یاد رہے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) نے کوئٹہ اور پشاور میں دہشت گردی کے حوالے سے تھریٹ الرٹ جاری کیا تھا، الرٹ میں کہا گیا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کوئٹہ اور پشاور میں دہشت گرد حملوں کی تیاری کررہی ہے ، دہشت گرد منصوبے میں ہائی پروفائل سیاسی شخصیت کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی شامل ہیں۔
نیکٹا کا کہنا تھا کہ اہم سیاسی شخصیت کو خودکش دھماکے کے ذریعے نشانہ بنایا جاسکتا ہے، قمردین کاریز سے برآمد مواد کوئٹہ اور کے پی میں دہشت گردی میں استعمال ہونا تھا۔
خیال رہے دو روز قبل صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں شالکوٹ تھانے کی حدود میں دھماکا ہوا تھا ، دھماکے کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق جبکہ دو افرادزخمی ہوگئے تھے، دھماکا خیزمواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیاتھا۔
The post پشاور میں دھماکا ، متعدد افراد زخمی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Hi !! Dear