دنیا بھر میں کرونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

جمعہ، 30 اکتوبر، 2020

دنیا بھر میں کرونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ

واشنگٹن/براسیلیا/لندن: دنیا بھر میں کروناوائرس کے ہلاکت خیز وار جاری ہیں، بھارت مہلک وائرس کا گڑھ بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کرونا متاثرین کی تعداد 4کروڑ53لاکھ ہوگئی۔ بھارت میں 48 ہزار اور برطانیہ میں 23ہزار کرونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ امریکا میں ایک دن میں کرونا کے86 ہزار کیسز سامنے آئے۔

دنیا بھر میں کرونا کیسز میں تشویش ناک حد تک اضافہ ہوا ہے اور صرف 2 ہفتوں سے بھی کم مدت میں 25 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ سب سے زیادہ نئے کیسز امریکا، بھارت اور یورپی ممالک میں دیکھا گیا ہے۔

عالمی سطح پر اب تک 11 لاکھ سے زیادہ اموات ہوئی ہیں۔ دنیا بھر میں کرونا کیسز میں اضافے کے بعد کئی ممالک نے وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سخت اقدامات اٹھانا شروع کر دیئے ہیں۔

صدارتی انتخابات سے قبل امریکا کو بڑا جھٹکا

خیال رہے کہ امریکا میں ایک دن میں کرونا کے ریکارڈ86ہزار کیسز سامنے آئے ہیں، امریکا میں اب تک کرونا سے 2لاکھ 34ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔ امریکا میں اب تک 92لاکھ سے زائد کرونا کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، امریکا میں کرونا کےفعال کیسز کی تعداد29لاکھ سے زائد ہوگئی۔

واضح رہے کہ امریکا سمیت دنیا بھر میں کرونا کیسز میں حالیہ ہفتوں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جبکہ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ماسم سرما کے دوران مہلک وائرس مزید متحرک ہوگیا اور بڑی تعداد میں لوگ متاثر ہوں گے۔

The post دنیا بھر میں کرونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2HR2bFY

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear