برطانوی ہائی کمشنر کی مسلمانوں کو عیدمیلادالنبیﷺ کی مبارکباد - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

جمعہ، 30 اکتوبر، 2020

برطانوی ہائی کمشنر کی مسلمانوں کو عیدمیلادالنبیﷺ کی مبارکباد

اسلام آباد: پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے مسلمانوں کو عیدمیلادالنبیﷺ پر مبارک باد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور دنیا بھر میں مسلمانوں کو عیدمیلاد النبی ﷺ پر مبارک باد دیتا ہوں، حضرت محمدﷺنے فرمایا رحم دلی ایمان کی علامت ہے۔

برطانوی ہائی کمشنر نے کہا حضرت محمد ﷺ کے فرمان کے مطابق جس میں رحم دلی نہیں اس میں ایمان نہیں ہے۔ کرسچن ٹرنر نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو مبارک دن کے موقع پر مبارک باد پیش کی۔

خیال رہے کہ جشن عید میلادالنبی ﷺ دنیا بھر کی طرح آج پاکستان میں بھی مذہبی جوش و جذبے سے منا یا جارہا ہے، ملک کی فضا آج ختم النبیین ﷺ کے نام اور درود و سلام سے گونجے گی۔

سرور کائنات ختم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی آمد آمد ہے جبکہ ملک کے مختلف شہروں میں عاشقانِ رسول نے گھروں اور گلیوں کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ہے جبکہ ہر طرف توصیف رسول ﷺ کو اشعار کی صورت میں بیان کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

The post برطانوی ہائی کمشنر کی مسلمانوں کو عیدمیلادالنبیﷺ کی مبارکباد appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2TEK48O

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear