New ban in Kuwait, fines start - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

منگل، 20 اکتوبر، 2020

New ban in Kuwait, fines start

کویت سٹی: کویت کے تین مختلف علاقوں میں حالیہ دنوں نئی پابندی عائد ہوئی ہے جس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جارہا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کویت کے علاقے شرق، مرقاب اور بنیدلقار میں عمارتوں اور گھروں کی بالکونیوں پر کپڑے لٹکانے پر پابندی ہے، مذکورہ پابندی کی 16 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئی جس پر جرمانے بھی کیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق دارالحکوممت کے گورنرشیخ طلال الخالد نے تصدیق کی کہ عمارتوں کی بالکونی میں کپڑے لٹکانے کے رجحام کو ختم کرنے کے لیے گورنریٹ نے اپنی مہم سخت کردی ہے۔

یہ مہم گورمنٹ کے میونسپلٹی برانچ کی صفائی ستھرائی کے نگرانی کرنے والے محکمہ عوامی صفائی اور روڈ ورکس کے تعاون اور اہم آہنگی سے چلائی جارہی ہے۔

اس اقدام کو مقصد مذکورہ علاقوں کی خوبصورتی کو بحال رکھنا ہے کیوں عمارتوں اور گھروں پر لٹکے کپڑوں سے علاقے کی خوبصورت مانگ پڑجاتی ہے اور سیاحتی اعتبار سے بھی یہ غلط ہے۔

یہ امر وزارت برائے ریاستی امور کے فیصلے کی خلاف ورزی بھی ہے۔ گورنرشیخ طلال الخالد نے متعلقہ اداروں پر زور دیا کہ اس پابندی پر مکمل طور پر عمل درآمد یقینی بنائیں اور شہریوں کو متنبہ کریں کہ وہ کپڑے بالکونی میں نہ لٹکائیں۔

The post کویت میں نئی پابندی، جرمانے شروع appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/35fOsQP

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear