The world's first president to call India a nonsense country, a sensational statement - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

جمعہ، 23 اکتوبر، 2020

The world's first president to call India a nonsense country, a sensational statement

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بھارت سے متعلق وہ بیان آ گیا ہے جس نے سب کو چونکا دیا ہے، اس بیان سے یہ حقیقت سامنے آ رہی ہے کہ بے ہودگی ہندوستان کی پہچان بن چکی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی صدارتی انتخابات کی بحث نے بھی مودی سرکار کو آئینہ دکھا دیا ہے، ٹرمپ نے انڈیا کو غلیظ، گندا اور بے ہودہ قرار دے دیا۔

اس بیان کے بعد پاکستان کو تنہا کرنے کے خواب دیکھنے والے خود رسوا ہو گئے ہیں، اور یہ پاکستان کی جانب سے بھارت کا اصلی چہرہ دکھانے کے اثرات بھی کہے جا سکتے ہیں۔

انھی اثرات کا نتیجہ ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ بھی مان گئے کہ بھارت غلیظ اور بے ہودہ ملک ہے۔

3 نومبر کو صدارتی انتخابات سے قبل آج ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے ڈیموکریٹک حریف جو بائیڈن کے درمیان آخری صدارتی مباحثہ ہوا، جو گزشتہ مباحثے کے مقابلے میں خاصا منظم رہا۔

اس مباحثے کے دوران مختلف موضوعات پر بحث کی گئی جیسا کہ کرونا کی عالمگیر وبا، نسل پرستی، پولیس تشدد اور ماحولیات وغیرہ۔ اس پورے مباحثے میں بھارت کا نام بہ طور ایک مرتبہ آیا اور وہ بھی نہایت منفی طور پر۔

ماحولیاتی تبدیلی کا ذکر ہو رہا تھا جب امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ’انڈیا ایک گندا ملک ہے، اس کی ہوا غلیظ ہے۔‘

یونی ورسٹی آف فلوریڈا کے مطابق انتخابات میں اب تک 35 ملین امریکی پہلے ہی اپنے ووٹ کاسٹ کر چکے ہیں، جو کہ 2016 کے انتخابات میں ڈالے گئے ووٹ کا ایک چوتھائی سے کچھ زیادہ بنتا ہے۔

The post بھارت کو بے ہودہ ملک کہنے والا دنیا کا پہلا صدر، سنسنی خیز بیان appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3mfdM08

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear