سعودی عرب : نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کیلئے بڑا اقدام - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

بدھ، 14 اکتوبر، 2020

سعودی عرب : نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کیلئے بڑا اقدام

ریاض : سعودی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کیے جائیں گے اس سلسلے میں ریاض کے گورنر نے ایک معاہدے پر دستخط بھی کردیئے ہیں۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی عرب کے دارالخلافہ ریاض کے گورنر شہزادہ فیصل بن بندر بن عبد العزیز نے ریاض ریجن میں سعودائزیشن کے مختلف پروگراموں کے لیے وزارت ہیومن ریسورسز کے ساتھ معاہدے پر دستخط کرلیے ہیں۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پیر کو قصرالحکم میں گورنر ریاض نے وزیر ہیومن ریسورسز انجینئر احمد الراجحی کا استقبال کیا اور ایک پروقار تقریب میں معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

ملاقات کے دوران ریجن میں سعودائزیشن کی شرح، بیروزگاری اور نوجوانوں کے مسائل کے علاوہ نجی شعبے میں حائل رکاوٹوں کا جائزہ لیا گیا۔

معاہدے کے مطابق ریجن میں سعودائزیشن کی شرح بڑھانے کے لیے مارکیٹ کا جائزہ لیا جائے گا، نئی اسامیاں پیدا کی جائیں گی اور نوجوانوں کو مارکیٹ کی ضرورت کے مطابق تربیت دی جائے گی۔

The post سعودی عرب : نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کیلئے بڑا اقدام appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3drtYIM

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear