Black Day against Indian occupation of Kashmir, important messages of political personalities - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

منگل، 27 اکتوبر، 2020

Black Day against Indian occupation of Kashmir, important messages of political personalities

اسلام آباد: پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقبوضہ کشمیر پرغاصبانہ بھارتی قبضے کے خلاف آج یوم سیاہ منایا جارہا ہے، اسی ضمن میں سیاسی شخصیات نے اہم پیغامات جاری کیے ہیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارتی مظالم کو دنیا کے سامنے بےنقاب کرتے رہیں گے، کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت کرتے رہیں گے، بھارتی ظلم نے تاریخ کے سیاہ ترین ادوار کے ریکارڈ توڑ دیے ہیں، کشمیر کو دنیا کے سب سے بڑے قیدخانے میں تبدیل کردیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کے ہاتھوں ایک لاکھ سے زائد کشمیریوں کو شہید کیا گیا، مسئلہ کشمیر پر عالمی برادری شتر مرغ بننے کی متحمل نہیں ہو سکتی، قائد عوام نے کشمیر کے لیے ہزار سال تک جنگ لڑنے کا اعلان کیا تھا، کشمیر کی آزادی تک دنیا کا ضمیر جھنجوڑتے رہیں گے۔

ادھر وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے یوم سیاہ پر اپنے پیغام میں کہا مودی سرکار نے تمام انسانی قوانین کی دھجیاں اڑا دیں، مودی نے کشمیریوں پر ظلم کرکے ہٹلر کی یادتازہ کر دی، عمران خان نے بھارتی قبضے کے خلاف آواز اٹھائی۔

گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ بھارت نے آرٹیکل 370 ختم کیا تھا توعمران خان نے کہامیں کشمیر کا سفیر ہوں، عمران خان نے ہر فورم پر بھارت کےخلاف آواز اٹھائی، 70سال سے زائد ہوگئے بھارت اقوام متحدہ کے قرارداد کیخلاف عمل کررہا ہے، کشمیر میں ظلم اوربربریت کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔

پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں

وزیر قانون و چیئرمین کشمیر کمیٹی پنجاب راجہ بشارت کا پیغام میں کہنا تھا کہ پنجاب حکومت آج مظلوم کشمیریوں سے بھر پور اظہار یکجہتی کر رہی ہے، اس حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارمیڈیا سے بات چیت کریں گے، وزیر اعلیٰ اور گورنرپنجاب واک کی قیادت بھی کریں گے۔

وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے کہا 27 اکتوبر کا دن کشمیر کی تاریخ میں سیاہ ترین دن ہے، نہتے کشمیری عوام بد ترین بھارتی ریاستی دہشتگردی کاشکار ہیں، بھارت کا مقصد مقبوضہ کشمیر کا آبادیاتی تناسب تبدیل کرنا ہے، لاکھوں بھارتیوں کو مقبوضہ کشمیر کی شہریت دی جارہی ہے۔

دریں اثنا وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر کا 27 اکتوبر یوم سیاہ پر پیغام کا کہنا تھا کہ آخری بھارتی فوجی کے انخلا تک جدوجہد جاری رکھیں گے، غیر قانونی الحاق کو کشمیری عوام نے مسترد کرکے مسلح جدوجہد شروع کی، آزادی کے لیے معاون و مددگار لوگوں کو سلام پیش کرتا ہوں، بھارت ریاست جموں و کشمیر میں ایک قابض جارح کی حیثیت رکھتاہے۔

The post کشمیر پر بھارتی قبضے کے خلاف یوم سیاہ، سیاسی شخصیات کے اہم پیغامات appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3kznGcv

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear