سعودی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

جمعرات، 15 اکتوبر، 2020

سعودی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے

سعودی عرب کی کابینہ نے حوثی باغیوں کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی مذمت کی ہے، اجلاس میں ملکی معاشی صورتحال اور آن لائن تدریسی عمل کو تسلی بخش قرار دیا گیا۔

ریاض : خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی سربراہی میں کابینہ کا آن لائن اجلاس ہوا جس میں ملکی اور بین الاقوامی اہم امور کا جائزہ لیا گیا ہے۔

سعودی نیوز ایجنسی کے مطابق کابینہ نے تمام تعلیمی اداروں میں آن لائن تدریس کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے اسے پہلے سمسٹر تک جاری رکھنے کا خیر مقدم کیا ہے۔

کابینہ نے ملک میں کورونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا نیز عالمی سطح پر انسداد کے لیے کی جانے والی کوششوں پر بھی غور کیا ہے۔

اس کے علاوہ کابینہ کے آن لائن اجلاس میں عالمی مالیاتی اداروں کی طرف سے سعودی عرب کی معیشت کو تسلی بخش قرار دیئے جانے کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔

کابینہ نے حوثی باغیوں کی طرف سے سعودی عرب کے شہروں کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے اپنا کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

The post سعودی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3dq2rr4

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear