Gulshan-e-Iqbal blast in Karachi, part of the building collapsed, 3 killed, 15 injured - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

بدھ، 21 اکتوبر، 2020

Gulshan-e-Iqbal blast in Karachi, part of the building collapsed, 3 killed, 15 injured

کراچی: شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال میں مسکن چورنگی کے قریب دھماکا ہوا ہے، جس سے عمارت کا ایک حصہ منہدم ہو گیا، واقعے میں 15 افراد زخمی  جب کہ 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال ابوالاصفہانی روڈ کے قریب بینک میں دھماکے سے 4 منزلہ عمارت کی پہلی اور دوسری منزل منہدم ہو گئی، متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق جس علاقے میں بینک میں دھماکا ہوا ہے وہ رہائشی علاقہ ہے، جس کی وجہ سے نقصان کا اندیشہ ہے۔سات زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ بینک کے باہر کھڑی موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں بھی تباہ ہو گئیں۔

دھماکے کی شدت سے بینک کی کرسیاں اور موٹر سائیکلیں دوسری سڑک پر اڑ کر جا گری ہیں، دیواروں کا ملبہ بھی دور تک جا گرا ہے، بینک کا سامان باہر گرنے سے معلوم ہو رہا ہے کہ دھماکا بینک کے اندر ہی ہوا ہے۔

جائے وقوعہ پر ریسکیو ٹیمیں پہنچ چکی ہیں جنھوں ںے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ اہل کار جائے وقوعہ پر پہنچ چکے ہیں، بتایا جا رہا ہے کہ جس عمارت میں بینک موجود تھا وہ منہدم ہو چکا ہے۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کر لیا گیا ہے، دھماکے کی آواز اتنی زور دار تھی کہ دور دور تک سنی گئی، قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے، دھماکے کے بعد لوگوں میں بھگدڑ مچ گئی۔

The post گلشن اقبال کراچی میں دھماکا، عمارت کا ایک حصہ منہدم، 3 جاں بحق، 15 زخمی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/37piu7k

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear