مشتبہ لائسنس کا معاملہ ، کپتانوں کے مستقبل سے متعلق اہم فیصلے متوقع - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

منگل، 15 ستمبر، 2020

مشتبہ لائسنس کا معاملہ ، کپتانوں کے مستقبل سے متعلق اہم فیصلے متوقع

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں مشتبہ لائسنس کے معاملے پر کپتانوں کے مستقبل سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہے جبکہ کلیئرقرارلائسنس کےحامل کپتانوں کو پروازوں کی اجازت دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس جاری ہے ، اجلاس میں ملکی صورتحال سمیت سولہ نکاتی ایجنڈے پر غورکیا جارہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں کراچی کےعوام کیلئےبجلی مہنگی کرنےکاای سی سی کافیصلہ پیش کیاجائےگا، کےالیکٹرک کیلئےبجلی 2.89روپےفی یونٹ تک مہنگی کرنےکی منظوری دی تھی۔

پائلٹس کےمشکوک لائسنزکی منسوخی کےمعاملےپر بھی غورہوگا جبکہ وزیر اعظم کو کپتانوں سے متعلق رپورٹ فراہم کی جائے گی ،غلام سرور کپتانوں کے لائسنس سے متعلق رپورٹ پیش کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ آف انکوائری کی جانب سےلائسنس سےمتعلق تحقیقات جاری ہیں، 193 کپتانوں کے لائیسنس معطل کیےگئے،77 گراؤنڈ ہیں جبکہ 76 کپتانوں کے لائسنس مشتبہ قراردیے گئے، 127کپتانوں میں پی آئی اے کے 52کپتان شامل ہیں۔

وفاقی کابینہ کپتانوں کے مستقبل سے متعلق اہم فیصلے کرے گی، ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سر کل بھی لائسنس سےمتعلق تحقیقات کر رہی ہے جبکہ اجلاس میں کلیئرقرارلائسنس کےحامل کپتانوں کو پروازوں کی اجازت دی جائے گی۔

وفاقی کابینہ میں آئینی ترمیم بل دوہزاربیس پیش کیےجانے سمیت نیشنل ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ اورنیشنل فرٹیلائزرکارپوریشن کے سی ای اوکی تعیناتی اور مسابقتی کمیشن میں ممبرکی تعیناتی کی سمری پیش کی جائےگی۔

کابینہ میں سول سروس اکیڈمی کےاسٹیٹس کامعاملہ پیش کیاجائےگا جبکہ جدید جیل کی تعمیرکیلئےاسلام آباد کےماسٹر پلان میں ترمیم کا معاملہ بھی زیرغورآئےگا اور پشاور،لاہور،راولپنڈی میں اسپیشل کورٹ ججزتعیناتیوں کی سمری پیش ہوگی۔

The post مشتبہ لائسنس کا معاملہ ، کپتانوں کے مستقبل سے متعلق اہم فیصلے متوقع appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3mjqGv0

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear