برطانوی اخبار نے قومی کرکٹ ٹیم کو ہیروز آف دی ویک قرار دے دیا - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

اتوار، 6 ستمبر، 2020

برطانوی اخبار نے قومی کرکٹ ٹیم کو ہیروز آف دی ویک قرار دے دیا

لندن: برطانوی اخبار ٹائمز نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو ہیروز آف دی ویک قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی اخبار ٹائمز نے قومی کرکٹ ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مشکل حالات میں برطانیہ کا دورہ کرکے پاکستان ٹیم نے کرکٹ کی مدد کی۔

برطانوی اخبار نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو ہیروز آف دی ویک قرار دیتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ کرکٹ ہی نہیں دنیائے کرکٹ پاکستان ٹیم کی شکر گزار ہے۔

اخبار کے مطابق فیملیز کے بغیر صرف گراؤنڈ اور ہوٹل میں رہنا مشکل تھا لیکن انہوں نے کوئی شکایت نہ کی۔ پاکستانی ٹیم نے مشکل حالات میں سنسنی خیز کرکٹ کھیلی۔ پاکستان کے دورے سے انگلینڈ بورڈ بڑے مالی نقصان سے بچ گیا۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ پاکستان کا مشکور

اس سے قبل کرونا کے مشکل حالات میں انگلینڈ کا دورہ کرنے پر انگلش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کا شکریہ ادا کیا تھا۔

یاد رہے کہ پاکستان نے حیدر علی اور محمد ‌حفظی کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت انگلینڈ کو تیسرے ٹی 20 میچ میں 5 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کی تھی۔

قومی کرکٹ ٹیم کو میزبان ٹیم انگلینڈ کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز میں 0-1 سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

The post برطانوی اخبار نے قومی کرکٹ ٹیم کو ہیروز آف دی ویک قرار دے دیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from کھیل – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3bAV4fl

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear