العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز: سرینڈر کئے بغیر نواز شریف کو ریلیف ملے گا یا نہیں ؟ فیصلہ آج ہوگا - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

منگل، 15 ستمبر، 2020

العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز: سرینڈر کئے بغیر نواز شریف کو ریلیف ملے گا یا نہیں ؟ فیصلہ آج ہوگا

اسلام آباد:العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں سرینڈر کیے بغیر نواز شریف کو ریلیف ملنے سے متعلق فیصلہ آج ہوگا، عدالت نے سرنڈر کیے بغیر کارروائی آگے بڑھانے کی درخواست پردلائل طلب کئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں نواز شریف کی سزا کیخلاف اپیل پر آ ج سماعت ہوگی ،ڈویژن بنچ پر مشتمل جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی دن 12 بجے سماعت کریں گے۔

نواز شریف کی جانب سے خواجہ حارث پیش ہوں گے ، نواز شریف نے آج پیشی سے حاضری کے لئے استثنی کی دو متفرق درخواستیں دائر کر رکھیں ہیں۔

سرنڈر کیے بغیرکارروائی آگےبڑھانےکی درخواست پردلائل طلب کیے گئے ہیں ، نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث اور نیب پراسیکیوٹر سے دلائل دیں گے

العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل اور متفرق درخواستوں اور نیب کی سزا بڑھانے،فلیگ شپ میں بریت کیخلاف درخواستوں پربھی سماعت ہوگی۔

دوسری جابب ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر بھی سماعت ہوگی ، نیب نے نواز شریف کی ایون فیلڈ ریفرنس میں ضمانت منسوخی کی درخواست گزشتہ روز دائر کی تھی۔

جس میں کہاگیا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا معطل کی تھی، سپریم کورٹ نے بھی نواز شریف کی سزا معطلی کا ہائیکورٹ والا فیصلہ ہی برقرار رکھا تھا نواز شریف نے سزا معطلی اور ضمانت کی رعایت کا غلط استعمال کیا، بیرون ملک جانے کے بعد نواز شریف اس رعایت کے مستحق نہیں رہے۔

نیب کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا معطلی اور ضمانت ختم کی جائے، نواز شریف مفرور ہیں، ضمانت منسوخ کرکے گرفتاری کی اجازت دی جائے۔

خیال رہے عدالت نے نوازشریف کو آج 10 ستمبر تک سرنڈر کرنے کاحکم دے رکھا تھا تاہم نوازشریف نے پیشی سےایک روزقبل واپسی سے انکار کردیا تھا اور کہا تھا کہ بیمار ہوں، پاکستان آکر سرینڈر نہیں کرسکتا اور نمائندے کے ذریعے ٹرائل کا سامنا کرنے کی استدعا کی تھی۔

واضح رہے احتساب عدالت نے ایون فیلڈریفرنس 6جولائی 2018 کوقید وجرمانہ کی سزا سنائی تھی، نوازشریف کو 10،مریم صفدر کو7 اور کیپٹن صفدر کو1سال قید کی سزاسنائی گئی تھی جبکہ العزیزیہ اسٹیل ملزریفرنس میں نواز شریف کو 7 سال قید کی سزا ہوئی تھی۔

ریفرنس میں سزا معطلی کے بعد نوازشریف، مریم نواز،کیپٹن صفدر ضمانت پرہیں جبکہ العزیزیہ سٹیل ملز کیس میں نواز شریف کی اپیل زیر سماعت ہے۔

The post العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز: سرینڈر کئے بغیر نواز شریف کو ریلیف ملے گا یا نہیں ؟ فیصلہ آج ہوگا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3moJN6L

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear