ڈرائیونگ کے دوران کی جانے والی 4 غلیطاں کیا ہیں؟ - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

منگل، 15 ستمبر، 2020

ڈرائیونگ کے دوران کی جانے والی 4 غلیطاں کیا ہیں؟

ریاض: سعودی محکمہ ٹریفک نے دوران ڈرائیونگ عام طور پر سگنل پر کی جانے والی 4 غلطیوں کی نشاندہی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سودی محکمہ ٹریفک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ ڈرائیورز کی جانب سے سگنل پر 4 غلطیاں کی جاتی ہیں۔

1- ڈرائیورز سگنل پر ہارن غلط طریقے سے استعمال نہ کریں

2- زیبرا کراسنگ پر گاڑی کھڑی سے گریز کیا جائے

3-ڈرائیورز گاڑی ٹیڑھی کر کے نہ کھڑی کریں

4-ٹریک بدلنے کے لیے گاڑیوں سے گزرنے کی کوشش نہ کریں

محکمہ ٹریفک نے کہا کہ تمام ڈرائیورز سگنل پر ٹریفک نظام کی پابندی کریں، ایسا نہ کرنے سے ٹریفک حادثات ہوتے ہیں۔یہ پابندی راہگیروں کی سلامتی کے لیے بھی ناگزیر ہے۔

سعودی محکمہ ٹریفک نے بتایا کہ ریڈ سگنل توڑنے پر کم از کم جرمانہ 3 ہزار اور زیادہ سے زیادہ 6 ہزار ریال ہے۔یہ ایسی خلاف ورزی ہے جس سے لوگوں کی جان بھی جا سکتی ہے اسے بھاری ٹریفک خلاف ورزیوں کی فہرست میں‌ شامل کیا گیا ہے۔

The post ڈرائیونگ کے دوران کی جانے والی 4 غلیطاں کیا ہیں؟ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2ZDJoDO

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear