
کراچی: محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ شہرقائد کے مختلف علاقوں میں آج ہلکی بارش ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں مطلع جزوی ابرآلود اور گردآلودہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ درجہ حرارت 34ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
جبکہ شہر میں ہوا میں نمی کاتناسب 79 فیصد ریکارڈ ہوا ہے۔
دوسری جانب صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے دو روز قبل بارشوں کا الرٹ جاری کیا تھا اور کہا تھا کہ بارش کا نیا سسٹم سندھ بھر میں باران رحمت برسائے گا۔
پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ کراچی، بدین، ٹھٹھہ، تھرپارکر اور عمرکوٹ میں بارش ہوسکتی ہے۔
The post کراچی میں آج بارش کا امکان appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3mpbMUb
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Hi !! Dear