Federal Cabinet meeting: Approval of new rules is expected to be included in the FIA schedule - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

منگل، 29 ستمبر، 2020

Federal Cabinet meeting: Approval of new rules is expected to be included in the FIA schedule

عمران خان

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ایف آئی اے کے شیڈول میں نئے قوانین کی شمولیت کی منظوری دی جائےگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس آج ہوگا، جس میں ملکی مجموعی سیاسی اور معاشی صورتحال کاجائزہ لیا جائے گا اور 16 نکاتی ایجنڈا زیر غور آئے گا۔

کابینہ اجلاس میں ایف آئی اے کے شیڈول میں نئےقوانین کی شمولیت کی منظوری دی جائے گی جبکہ میڈیکل اینڈڈینٹل کونسل کے قیام اور پاکستان ریلوےکی تنظیم نو اور بحالی کے منصوبے کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔

اجلاس میں پاورسیکٹرمیں اصلاحات سے متعلق رپورٹ پر کابینہ کو بریف کیا جائے گا جبکہ افغانستان کیلئے ویزہ کے نظام سے متعلق امور اور ٹیلی میٹری سسٹم کی تنصیب، ناکامی سے متعلق معاملات زیرغورآئیں گے۔

وفاقی کابینہ اسلام آباد کلب کے ایڈمنسٹریٹرکی تعیناتی کی منظوری دے گی جبکہ ای سی سی، توانائی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق بھی کرےگی۔

The post وفاقی کابینہ کااجلاس : ایف آئی اے کے شیڈول میں نئے قوانین کی شمولیت کی منظوری متوقع appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/34aUMZc

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear