خاتون سے زیادتی کے خلاف توجہ دلاؤ نوٹس پنجاب اسمبلی میں جمع - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

جمعرات، 10 ستمبر، 2020

خاتون سے زیادتی کے خلاف توجہ دلاؤ نوٹس پنجاب اسمبلی میں جمع

خاتون سے زیادتی کے خلاف توجہ دلاؤ نوٹس پنجاب اسمبلی میں جمع

لاہور: گجرپورہ میں خاتون سے زیادتی کے خلاف توجہ دلاؤ نوٹس پنجاب اسمبلی میں جمع کرادیا گیا، متن میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ کیس میں پیش رفت سے متعلق ایوان کو تفصیل سے آگاہ کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے گجر پورہ میں موٹروے پر اجتماعی زیادتی کے خلاف توجہ دلاؤنوٹس مسلم لیگ ن کی رکن صوبائی اسمبلی رابعہ فاروقی نے جمع کرایا۔ نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ ڈاکوؤں نے موٹروے پر خاتون کو بچوں کے سامنے زیادتی کانشانہ بنایا۔

متن کے مطابق ایک گھنٹے انتظار کے باوجود موٹروے پولیس نہ پہنچی، لاہورپولیس اور موٹروے پولیس میں حدود کا تنازع پیدا ہوگیا ہے، میڈیکل رپورٹ میں بھی خاتون سے زیادتی کی تصدیق ہوئی۔

نوٹس کے ذریعے کیس میں پیش رفت سے متعلق ایوان کو تفصیل سے آگاہ کرنے کا مطالبہ کردیا گیا۔

گجرپورہ: میڈیکل رپورٹ میں خاتون سے اجتماعی زیادتی کی تصدیق

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے علاقے گجرپورہ میں خاتون سے دوران ڈکیتی مبینہ اجتماعی زیادتی کے معاملے پر تفتیش جاری ہے، سی آئی اے اور انوسٹی گیشن پولیس تاحال ملزمان کا سراغ نہ لگا سکی، پولیس نے ریکارڈ یافتہ افراد کو بھی شامل تفتیش کرکے جلد اصل ملزمان کی گرفتاری کی امید دلائی ہے۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ گجرپورہ میں موٹروے پر خاتون سے اجتماعی زیادتی کی میڈیکل رپورٹ میں تصدیق ہوگئی ہے، گرفتاری کے لیے دونوں اصل ملزمان کا خاکہ بھی تیار کرلیا گیا، جبکہ 12 مشتبہ ملزمان زیرحراست ہیں۔

The post خاتون سے زیادتی کے خلاف توجہ دلاؤ نوٹس پنجاب اسمبلی میں جمع appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3hedrbm

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear