بـــــــرکـــــــت کـــــــیا ہے ؟
🎊🎊🎁🎊🎊
برکت کو بیان نہیں، محسوس کیا جاسکتا ہے۔
🌹 جب آپ آمدن و اخراجات کے حساب کتاب کے چکر میں پڑے بغیر اور بنا کسی فکر و ٹینشن کے اپنا کچن چلا رہے ہوں تو اسے برکت کہتے ہیں۔
پھر چاہے آپ کی آمدن ایک لاکھ ہو یا چند ہزار۔ اس کی سب سے بڑی نشانی دل کا اطمینان ہوتا ہے جو کہ بڑے بڑے سیٹھوں اور سرمایہ داروں کو نصیب نہیں ہوتا۔
👈🏻 اگر برکت دیکھنی ہو تو سخت گرمیوں میں روڈ کھودتے کسی مزدور کو کھانے کے وقفہ میں دیکھ لیں جب وہ دیوار کی اوٹ لے کر اپنی چادر پھیلا کر بیٹھتا ہے، اپنا ٹفن یا پوٹلی کھول کر، اس پر روٹی بچھاتا ہے، پھر اچار کی چند قاشیں یا پیاز نکال کر اس پر ڈال دیتا ہے اور بسم اللہ پڑھ کر نوالہ توڑتا ہے۔
اس کیفیت میں جو قرار اور دلی اطمینان اس کو محسوس ہو رہا ہوتا ہے وہ کسی لکھ پتی کو مہنگے فاسٹ فوڈز اور برگر کھا کر بھی نصیب نہیں ہوتا۔
🎊 برکت کی ایک صورت یہ بھی ہے کہ اللہ تعالى آپ کو اور آپ کے گھر کے افراد کو کسی بڑی بیماری یا مصیبت سے محفوظ رکھتا ہے۔
🌹 انسان، اسپتال اور ڈاکٹروں کے چکروں سے بچا رہتا ہے۔ یوں اس کی آمدن پانی کی طرح بہہ جانے سے محفوظ رہ جاتی ہے۔
🎊 برکت کی ایک صورت یہ بھی ہے کہ آپ کا شریک حیات قناعت پسند اور شکرگزار ہے۔
🌹 بیگم تھوڑے پر راضی ہوجاتی ہے، کپڑوں، میک اپ اور دیگر فرمائشوں یا غیر ضروری مطالبات سے آپ کی جیب پر بوجھ نہیں بنتی، یوں آپ کو اطمینان قلب کے ساتھ ساتھ مالی مشکلوں سے بھی بچالیتی ہے۔
🎊 برکت کی ایک صورت یہ بھی ہے کہ آپ کو اللہ تعالى نے نیک اور شکرگذار اولاد عطا کی ہے۔ وہ اپنے دوستوں کی دیکھا دیکھی، آئے دن آپ سے نئی نئی فرمائشیں ( مثلاً موبائل، کپڑے، جوتے وغیرہ ) نہیں کرتی بلکہ قانع اور شاکر رہتی ہے۔
🔔🔔 برکت کا تعلق مادی ذرائع کے برعکس اللہ تعالى کی غیبی امداد سے ہے۔
💪🏻 ایسی غیبی امداد جو نہ صرف آپ کے قلب کو اطمینان کا سرور دے بلکہ آپ کی ضروریات بھی آپ کی آمدن کے اندر اندر پوری ہوجائیں۔
✨✨✨✨
یہ تو تھی مال اور آمدن میں برکت۔
✨✨✨✨
👈🏻 اسی طرح وقت اور زندگی میں برکت ہوتی ہے۔وقت میں برکت یہ ہے کہ آپ کم وقت میں زیادہ اور نتیجہ خیز کام کر سكيں، آپ کا وقت ادھرادھر فضول چیزوں میں ضائع نہ ہو۔
👈🏻 اسی طرح عمر میں برکت یہ ہے کہ آپ کی زندگی برے کاموں میں خرچ نہ ہو رہی ہو بلکہ اچھے کاموں میں صرف ہو رہی ہو۔
🌹🌹 کم کھانا، زیادہ افراد میں پورا پڑ جانا بھی برکت ہے۔آپ کی کم محنت کا پھل زیادہ آمدن یا پیداوار کی صورت میں نکلنا بھی برکت ہے۔ ایسے سمجھیں کہ جو بے برکت کام ایک ہزار میں ہوتا ہے وہ آپکا برکت سے سو روپے میں ہو جاتا ہے۔۔۔ برکت کو منطق لوجک یا میتھس سے نہیں سمجھا جاسکتا ہے اور نہ سود اور حرام ذرائع سے آنے والی کمائ یا حرص و طمع سے سے یہ ایک کیفیت ہے جو رب نے حلال اور توکل میں پنہاں کی ہوئ ہے یہ قدرت کا ایک کھلا راز ہے
🎁 ایسے سمجھیں کہ برکت اللہ تعالیٰ کی طرف سے اپنے بندے کے لیے ’’ خصوصی انعام‘‘ ہے
برکت کے حصول کا نہایت آسان طریقہ نیکی اور صدقہ کرنا ہے یا کسی یتیم کی کفالت کرنا ہے۔ پھر دیکھیں کس طرح برکت آپ کے گھر چھپر پھاڑ کر آتی ہے۔
❌ بھول جائیں کہ جس گھر میں لوگ دن چڑھے تک سوتے رہتے ہوں وہاں کبھی برکت آئے گی۔ کیوں کہ نبی كريم ﷺ کے ارشاد کا مفہوم ہے کہ میری امت کے لیے دن کے اولین حصے میں برکت رکھ دی گئی ہے۔
🎊🎊🎁🎊🎊
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Hi !! Dear