بلوچستان اور سندھ سے ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے کوششیں تیز - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

منگل، 1 ستمبر، 2020

بلوچستان اور سندھ سے ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے کوششیں تیز

کراچی: نیشنل لوکسٹ کنٹرول سینٹر (این ایل سی سی) کا کہنا ہے کہ بلوچستان اور سندھ میں ٹڈی دل موجود ہے جس کے خاتمے کے لیے آپریشن جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق این ایل سی سی نے بتایا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا سے ٹڈی دل کا خاتمہ کیا جاچکا ہے جگہ دیگر علاقوں میں موجود ٹڈیوں کے خاتمے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

این ایل سی سی کے مطابق 24گھنٹوں کے دوران 135436ہیکٹرز رقبے کا سروے کیا گیا۔

‘ سندھ کے علاقے تھرپارکر اور لسبیلہ میں 70ہیکٹر رقبے پر کنٹرول آپریشن جاری ہے۔ 6 ماہ میں 1123903 ہیکٹرز رقبے پر اسپرے کا عمل مکمل کیا گیا’۔

خیال رہے کہ فصلوں کے دشمن کہلانے والے ٹڈی دل کا خیبرپختونخوا کے بعد 20 اگست کو پنجاب سے بھی خاتمہ کیا گیا تھا۔ ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے ملک بھر میں آپریشن کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا، متعلقہ ادارے کو پنجاب اور کے پی کے میں کامیابی ملی، امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ باقی صوبوں سے بھی ٹڈیوں کا جلد خاتمہ کردیا جائے گا۔

The post بلوچستان اور سندھ سے ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے کوششیں تیز appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3lBCecy

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear