مانچسٹر : انگلینڈ بمقابلہ آسٹریلیا : آخری ون ون ڈے آج کھیلا جائیگا - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

بدھ، 16 ستمبر، 2020

مانچسٹر : انگلینڈ بمقابلہ آسٹریلیا : آخری ون ون ڈے آج کھیلا جائیگا

مانچسٹر : انگلینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ (آج) بدھ کو اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر کے مقام پر کھیلا جائے گا

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف انگلینڈ میں کھیلی جانے والی ون ڈے سیریز کا آخری اور فائنل مقابلہ اولڈ ٹریفورڈ کے میدان میں سجے گا،دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا۔

انگلینڈ کے ون ڈے سکواڈ کی قیادت آئن مورگن کریں گے جبکہ آسٹریلوی ٹیم آرون فنچ کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔

کینگروز نے سیریز کے پہلے میچ میں میزبان ٹیم کو 19 رنز سے شکست دی جس کا حساب میزبان ٹیم نے دوسرے ون ڈے میچ چکتا کر دیا تھا اور مہمان ٹیم کو 24 رنز سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی تھی۔

اس سے قبل انگلینڈ کی ٹیم نے آسٹریلیا کو تین ٹی 20 میچوں کی سیریز میں 2-1 سے شکست دی تھی۔ واضح رہے کہ ون ڈے سیریز کے تینوں میچ اولڈ ٹریفورڈ، مانچسڑ میں کھیلے جا رہے ہیں۔

The post مانچسٹر : انگلینڈ بمقابلہ آسٹریلیا : آخری ون ون ڈے آج کھیلا جائیگا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from کھیل – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3kekSRI

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear