افغان طالبان کا وفد پاکستان پہنچ گیا - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

پیر، 24 اگست، 2020

افغان طالبان کا وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد : افغان طالبان کا وفد پاکستان کا پہنچ گیا ، طالبان کے وفد کو وزیر جارجہ شاہ محمود قریشی نے دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی۔

تفصیلات کے مطابق افغان طالبان کا وفد ملاعبدالغنی برادر کی قیادت میں دوحہ سے پاکستان پہنچ گیا ، وفد افغان دھڑوں میں مفاہمتی عمل پر پاکستانی قیادت سے گفتگو کرے گا۔

افغان طالبان کے وفد کو وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی۔

واضح رہے کہ امریکا، طالبان اور افغان حکومت کے درمیان معاہدے کے تحت افغانستان میں معاملات تیزی سے امن کی جانب بڑھ رہے ہیں، افغانستان کی حکومت اور طالبان کے درمیان عیدالاضحیٰ کے موقع پر جنگ بندی کا اعلان کیا گیا تھا جس کے بعد 1500 قیدیوں کو رہا کیا گیا۔

گزشتہ ماہ افغان طالبان نے ’افغان امن معاہدے‘ کے تحت اور اپنے وعدے کے مطابق ایک ہزار سرکاری قیدیوں کو رہا کیا تھا۔

طالبان کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ’قیدیوں کی رہائی کا مقصد افغانستان کے مسائل کو پر امن طریقے سے حل کرنا ہے جس کے لیے ہم ہر وقت تیار ہیں‘۔

رواں ماہ 14 تاریخ کو افغانستان کی حکومت نے ملک میں مستقل قیام امن کے لیے اپنی قید میں موجود آخری 400 طالبان جنگ جوؤں کو بھی پُل چرخی جیل سے رہا کر دیا ہے۔ افغان حکومت کے اس عمل کے بعد طویل عرصے سے تعطل کے شکار بین الافغان امن مذاکرات کی راہ میں موجود بڑی رکاوٹ دور ہونے کا امکان ہے۔

The post افغان طالبان کا وفد پاکستان پہنچ گیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2Yswyrw

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear