ذیلی قومی انسداد پولیو مہم کامیابی سے مکمل - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

منگل، 25 اگست، 2020

ذیلی قومی انسداد پولیو مہم کامیابی سے مکمل

اسلام آباد: سربراہ قومی انسداد پولیو پروگرام ڈاکٹر صفدر رانا کا کہنا ہے کہ ذیلی قومی انسداد پولیو مہم کامیابی سے مکمل ہو گئی، مہم 130 اضلاع میں منعقد ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق اپنے تازہ بیان میں ڈاکٹر صفدر رانا کا کہنا تھا کہ انسداد پولیو مہم میں 32 ملین بچوں کی ویکسی نیشن کی گئی، 2 لاکھ 25 ہزار ورکرز نے مہم میں حصہ لیا، مہم میں 6 سے59 ماہ کے بچوں کو وٹامن اے کے قطرے بھی پلائے گئے، اور مہم کا سلسلہ کامیابی سے مکمل ہوگیا۔

انہوں نے بتایا کہ انسدادپولیو ورکرز کو کرونا وائرس سے بچاؤ کی تربیت دی گئی۔

انسداد پولیومہم نے مقررہ ہدف کا 95.3 فیصد حاصل کرلیا

سربراہ قومی انسداد پولیو پروگرام کا کہنا تھا کہ ورکرز کو ماسک اور سینیٹائزر فراہم کیے گئے تھے، درپیش چیلنجز کے باوجود انسدادپولیو مہم میں کامیابی حاصل کی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ رواں برس دسمبر تک ملک میں انسدادپولیو مہم چلائی جائیں گی۔

The post ذیلی قومی انسداد پولیو مہم کامیابی سے مکمل appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/34tQf5Y

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear