منی لانڈرنگ کیس : شہباز شریف کے بیٹے اور داماد کے وارنٹ گرفتاری جاری - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

جمعہ، 28 اگست، 2020

منی لانڈرنگ کیس : شہباز شریف کے بیٹے اور داماد کے وارنٹ گرفتاری جاری

شہباز شریف

لاہور : احتساب عدالت نے شہباز شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں بیٹے سلمان شہباز اور داماد ہارون یوسف عزیز کے وارنٹ جاری کر دیے جب کہ شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز اور بیٹیوں رابعہ اور جویریہ کے سمن جاری کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے ایڈمن جج جوادالحسن نے شہباز شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی۔ شہباز شریف عدالت میں پیش ہوئے جبکہ ان کی عدالت سے روانگی کے بعد حمزہ شہباز کو عدالت لایا گیا اور حاضری مکمل کروائی۔

شہباز شریف نے کہا کہ مجھ پر ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں کرسکے، میرے خلاف جھوٹا مقدمہ بنایا گیا ہے، عدالت نے قرار دیا کہ آپ کے ساتھ مکمل انصاف ہو گا، اگر آپ بے گناہ ہوئے تو بری ہو جائیں گے۔

پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائد حزبِ اختلاف شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کی صحت پر حکومت سیاست کررہی ہے حکومت نے ہی نواز شریف کو اجازت دیکر باہر بھیجا تھا۔

بعد ازاں عدالت نے سلمان شہباز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے اور ڈی جی نیب کو حکم دیا کہ ملزم کو گرفتار کر کے پیش کیا جائے۔

عدالت نے شہباز شریف کے داماد ہارون یوسف عزیز کے بھی وارنٹ گرفتاری جبکہ نصرت شہباز، رابعہ شہباز اور جویریہ شہباز کو سمن جاری کر دیئے اور شہباز شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت دس ستمبر تک ملتوی کر دی۔

The post منی لانڈرنگ کیس : شہباز شریف کے بیٹے اور داماد کے وارنٹ گرفتاری جاری appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/32uVoYY

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear