اپوزیشن کی وجہ سے پاکستان گرے لسٹ میں ہے: مراد سعید - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

اتوار، 30 اگست، 2020

اپوزیشن کی وجہ سے پاکستان گرے لسٹ میں ہے: مراد سعید

مراد سعید

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ ملکی مفاد کی قانون سازی کو این آر او پلس سے اپوزیشن نے مشروط کیا، اسی اپوزیشن کی وجہ سے پاکستان گرے لسٹ میں ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ملکی مفاد کی قانون سازی کو این آر او پلس سے اپوزیشن نے مشروط کیا۔

مراد سعید کا کہنا تھا کہ اسی اپوزیشن کی وجہ سے پاکستان گرے لسٹ میں ہے، بھارت کی پاکستان کو بلیک لسٹ کرنے کی سازشوں کو انشا اللہ شکست ہوگی۔

اس سے قبل ایک موقع پر وفاقی کا کہنا تھا کہ سارے چور احتساب سے بچنے کے لیے زور لگاؤ کا نعرہ لگانے کی تیاریاں کر رہے ہیں، نیب یا نیب قانون پر نہیں، انہیں چوری اور ڈاکہ زنی کے سوالات پر اعتراض ہے۔

انہوں نے کہا کہ چوروں سے نجات قوم کا مقدر ہے، عمران خان وسیلہ ہیں، پارلیمان کے استعمال کے خواب دیکھنے والوں کو شرمندگی کے کچھ حاصل نہ ہوگا۔

مراد سعید نے مزید کہا تھا کہ کرپشن کے ہر بڑے مقدمے میں زرداری یا ان کے کارندے ملوث ہیں، بھاگنے سے کام نہیں چلے گا، ان کی کرپشن کا حساب لیں گے۔

The post اپوزیشن کی وجہ سے پاکستان گرے لسٹ میں ہے: مراد سعید appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2G88BiR

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear