
اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیر داخلہ اعجاز شاہ کے مرحوم بھائی کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے، کابینہ میں وزیر داخلہ اعجاز شاہ کے مرحوم بھائی کےایصال ثواب کیلئےفاتحہ کی گئی۔
اجلاس میں ملکی سیاسی، معاشی اور سلامتی کی صورتحال پر غور کیا جارہا ہے جبکہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کابینہ کودورہ چین پر اعتماد میں لیں گے اور کابینہ کی منظوری کےبغیرسرکاری تقرریوں کامعاملہ پیش کیا جائے گا۔
کابینہ کے پی ٹی بورڈآف ٹرسٹیزمیں چیئرمین پی این ایس سی تقرری اور مالیاتی پالیسی بورڈزمیں معروف اکانومسٹس کی نامزدگیوں کی منظوری دے گی۔
اجلاس میں قومی رابطہ کمیٹی کے13اگست کے فیصلوں اور اقتصادی رابطہ کمیٹی کے12اگست کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔
کابینہ اجلاس میں تعمیرات سےمتعلق پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کےتحت پیپرارولز پربریفنگ اور مالیا تی پالیسی بورڈزمیں معروف اکانومسٹس کی نامزدگیوں کی منظوری دی جائے گی۔
کابینہ لیجسلیٹوکیسزکے20،19،12اگست کےکمیٹی کےفیصلوں کی توثیق کرے گی جبکہ 61 فوڈ، نان فوڈ آئٹمز کولازمی سرٹیفکیشن کی لسٹ سے نکالنے اور بلوچستان میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کےتحت ایف سی کی خدمات کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔
The post وفاقی کابینہ کا اجلاس، وزیر خارجہ کابینہ کو دورہ چین پر اعتماد میں لیں گے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3aToy7X
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Hi !! Dear