
اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان آج احساس نشوونما پروگرام کا افتتاح کریں گے، پروگرام کے تحت مشروط کیش کے زریعے 2سال سےکم عمر بچوں میں اسٹنٹنگ،غذائی قلت کاازالہ کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان آج احساس نشونما پروگرام کا افتتاح کریں گے، مشروط کیش ٹرانسفر کر کے 2سال سےکم عمربچوں میں اسٹنٹنگ،غذائی قلت کاازالہ کرناہے ، وزیراعظم کاغذایت کی کمی کاخاتمہ ایک ترجیح رہا ہے۔
Prime Minister @ImranKhanPTI will today launch #EhsaasNashonuma, a new conditional cash transfer program aimed at addressing #stunting & #malnutrition in children under 2 years of age across the country. Ending malnutrition has long been a priority for the #PM. @PrincessSarahZR pic.twitter.com/eoUd1puY15
— Sania Nishtar (@SaniaNishtar) August 13, 2020
دوسری جانب وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا وزیراعظم عمران خان آج احساس نشونما پروگرام کا آغاز کریں گے ، پاکستان میں40% بچے غذائی قلت کی وجہ سےاسٹنٹنگ کاشکارہیں ،غذائی قلت کے باعث بچے قدرتی قداور صلاحیت سےمحروم رہ جاتے ہیں، پروگرام سےحاملہ خواتین،کم عمر بچوں کیلئےتسلی بخش غذا کی فراہمی یقینی ہوگی، پروگرام میں بچوں کیلئےسہ ماہی وظیفہ دیا جائے گا۔
وزیراعظم عمران خان آج احساس نشونما پروگرام کا آغاز کرینگے
پاکستان میں40% بچے غزائ قلت کیوجہ سے سٹنٹنگ کا شکار ہیں جس سے وہ قدرتی قد اور صلاحیت سے محروم رہ جاتے ہیں
اسکے تحت مستحق حاملہ خواتین اور2سال سے کم عمر بچوں کیلے تسلی بخش غذا کی فراہمی،بچوں کیلے سہ ماہی وظیفہ دیا جائے گا
— Murad Saeed (@MuradSaeedPTI) August 13, 2020
گذشتہ روز معاون خصوصی ثانیہ نشتر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایک خصوصی غذا کے حوالے سے پروگرام بنایا گیا ہے جس کے تحت غذائی قلت کا شکار بچوں اور ماؤں کو غذائی ڈبے دیے جائیں گے۔
ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ غذائی قلت کی وجہ سے بچوں کا وزن کم اور قد چھوٹا رہ جاتا ہے، غذائی قلت بچوں کی ذہنی نشونما پر بھی اثر انداز ہوتی ہے، پہلی بار اس شعبے کو ترجیح دے کر جامع پروگرام مرتب کیا گیا ہے، اس پروگرام میں بلوچستان کے 3 اضلاع بھی شامل ہیں۔ پہلے مرحلے میں 2 لاکھ 21 ہزار بینفشریز ہیں، سہ ماہی خرچ کے علاوہ آنے جانے کا 500 روپے خرچ بھی دیں گے۔
معاون خصوصی نے کہا تھا کہ ملک کے 9 ڈسٹرکٹ کے 33 سینٹرز میں پروگرام شروع کیا گیا ہے، 15 ماہ تک خواتین اس پروگرام سے مستفید ہوں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ہفتے وزیر اعظم نے پناہ گاہوں پر میٹنگ کال کی تھی، وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پناہ گاہوں کا اسٹینڈرڈ اچھا رکھنا ہے۔ غریب اور مسکین کو اچھا کھانا اور بستر نہ بھی دیں تو وہ شکایت نہیں کرتے، اسی لیے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ہمیں غریبوں کا خود سے خیال رکھنا ہے۔
The post وزیراعظم عمران خان آج ‘احساس نشوونما پروگرام’ کا افتتاح کریں گے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3kHtXDp
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Hi !! Dear