’وزیراعظم کی مؤثر حکمت عملی سے کاروبار زندگی جلد معمول پر آگیا‘ - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

جمعہ، 7 اگست، 2020

’وزیراعظم کی مؤثر حکمت عملی سے کاروبار زندگی جلد معمول پر آگیا‘

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینئر وزیر عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں تمام شعبوں کی بحالی خوش آئند ہے، وزیراعظم کی موثر حکمت عملی سے کاروبارزندگی جلد معمول پرآگیا۔

تفصیلات کے مطابق عبدالعلیم خان نے کاروبارزندگی بحال ہونے پر اظہارمسرت کیا اور کہا کہ مشکل حالات میں لوگوں نے بھی ذمہ دارانہ رویےکامظاہرہ کیا، کاروباری سرگرمیوں کے معمول پر آنے سے معیشت کا پہیہ تیز ہوگا۔

سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان کی سافٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی کاعالمی سطح پر اعتراف کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کو ابھی بھی ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد یقینی بنانا چاہیے، خطرے سے بچنے کے لیے احتیاط کے تقاضوں کادامن نہیں چھوڑناچاہیے، دیگر ملکوں کے مقابلے میں پاکستان میں حالات کہیں بہتر رہے، عید پر سافٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی کارگر ثابت ہوئی، کرونا پر کافی حد تک قابو پالیا ہے۔

عبدالعلیم خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت اور عوام نے مل کر مشکل حالات کا احسن انداز میں سامنا کیا۔

The post ’وزیراعظم کی مؤثر حکمت عملی سے کاروبار زندگی جلد معمول پر آگیا‘ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2C55Pcw

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear