پاکستان جا کر کھیلنا پسند کروں گا، جو روٹ - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

منگل، 18 اگست، 2020

پاکستان جا کر کھیلنا پسند کروں گا، جو روٹ

ساؤتھمپٹن: انگلش ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان جو روٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان جا کر کھیلنا پسند کروں گا۔

تفصیلات کے مطابق انگلش ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان جو روٹ نے دوسرے ٹیسٹ میچ کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں پاکستان کا دورہ کرنا پسند کروں گا۔

جو روٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک بہترین ملک ہے وہاں کرکٹ کا بہت جنون ہے، پاکستان جا کر کھیلنا پسند کروں گا۔

انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ پاکستان میں پچ، گراؤنڈز اور موسم کرکٹ کے لیے بہترین ہے، پاکستان جا کر کھیلنا یہاں کھیلنے سے بہت بہتر ہو گا۔

صحافیوں سے گفتگو کے دوران جو روٹ کا کہنا تھا کہ ساتھی کرکٹرز سے پاکستان کے بارے میں بہت سنا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ بارش سے متاثر ہونے کے بعد ڈرا ہوگیا تھا جبکہ انگلینڈ نے آخری روز 4 وکٹوں پر 110 رنز بنائے تھے۔

ساؤتھمپٹن میں کھلیا گیا دوسرا ٹیسٹ میچ بارش سے متاثر رہا اور 5 دن میں دونوں ٹیموں کی پہلی اننگز ہی مکمل نہیں ہو سکی تھی۔

The post پاکستان جا کر کھیلنا پسند کروں گا، جو روٹ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from کھیل – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3aAGkwD

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear