عالمی اور علاقائی پروازوں کا آپریشن، حکومت کا اہم فیصلہ - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

جمعہ، 7 اگست، 2020

عالمی اور علاقائی پروازوں کا آپریشن، حکومت کا اہم فیصلہ

اسلام آباد : حکومت پاکستان نے عالمی اور علاقائی پروازوں کا آپریشن مکمل طور پر بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا، جس کا اطلاق 9اگست کی رات12بجے سے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے ملک بھر کے تمام ایئرپورٹس پرعالمی اور علاقائی پروازوں کے آپریشن کی مکمل بحالی کا اہم فیصلہ کرلیا ، فیصلے کا اطلاق9اگست کی رات12بجے سے ہوگا۔

اس حوالے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ نے باضابطہ طور پر نوٹم (نوٹس ٹو ایئر مین)جاری کردیا، جس میں تمام ایئر لائنز کو ہدایت جاری کی ہیں کہ وہ اپنا ثمر شیڈول کے مطابق آپریشن جاری رکھیں ۔

سی اے اے کا کہنا ہے کہ تمام ایئرلائنوں کو حکومت کی جانب سے واضح کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد کرنا لازم ہوگا، انٹر نیشنل اور ڈومیسٹک پروازوں کے ساتھ ساتھ چارٹرڈ پروازیں بھی ایس او پی کے مطابق آپریٹ کریں گی۔

یاد رہے کرونا وائرس کی وجہ سے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کا آپریشن مکمل ہوگیا ہے، دنیا بھر سے 3 لاکھ 4 ہزار سے زائد پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے۔

دستاویز کے مطابق3 لاکھ پاکستانیوں کو خصوصی فلائٹ آپریشن کے ذریعے پاکستان پہنچایا گیا، 4 ہزار 329 پاکستانی زمینی راستوں کے ذریعے وطن واپس پہنچے۔خصوصی فلائٹس کے ذریعے 2 ہزارتبلیغی افراد 1326 زائرین بھی واپس آئے۔

The post عالمی اور علاقائی پروازوں کا آپریشن، حکومت کا اہم فیصلہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/33BTF6g

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear