بھات کے یوم آزادی پر مقبوضہ وادی میں یوم سیاہ منایا جا رہا ہے - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

ہفتہ، 15 اگست، 2020

بھات کے یوم آزادی پر مقبوضہ وادی میں یوم سیاہ منایا جا رہا ہے

سری نگر: بھات کے یوم آزادی پر آج مقبوضہ وادی میں یوم سیاہ منایا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھات کے یوم آزادی پر آج مقبوضہ وادی میں یوم سیاہ منایا جا رہا ہے، حریت رہنما کی کال پر آج مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال ہوگی۔

گزشتہ روز مقبوضہ وادی میں پاکستان کے یوم آزادی کا جشن منایا گیا تھا، اس موقع پر سرینگر میں پاکستانی پرچم لہرائے گئے تھے، آج بھارت کے یوم آزادی پر دنیا بھر میں مقیم کشمیری یوم سیاہ منائیں گے۔

یوم سیاہ پر بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر میں مکمل ہڑتال ہوگی، قابض انتظامیہ نے مظاہرے روکنے کے لیے مقبوضہ علاقے میں پابندیوں کو مزید سخت کر دیا ہے۔

ادھر کشمیر کونسل یورپ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم بھارت کا یوم آزادی یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے، یورپی ہیڈکوارٹرز میں بھارتی سفارت خانے کے سامنے مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔

کشمیر کونسل کا کہنا ہے کہ ملٹری لاک ڈاؤن سے کشمیریوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے، ہم کشمیر کی آزادی اور بھارتی مظالم کے خلاف جدوجہد جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر کی قانونی جداگانہ حیثیت ختم کرنے کا رواں ماہ ایک سال پورا ہو گیا ہے، وادی میں اس عرصہ بدترین لاک ڈاؤن رہا، ہزاروں کشمیری بھارتی فورسز کے تشدد اور فائرنگ سے زخمی ہوئے اور سیکڑوں لاپتا کیے گئے ہیں۔

The post بھات کے یوم آزادی پر مقبوضہ وادی میں یوم سیاہ منایا جا رہا ہے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3iEPk6L

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear