بلدیہ ٹاؤن میں پولیس مقابلہ کالعدم تنظیم کے دو دہشت گرد ہلاک - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

بدھ، 19 اگست، 2020

بلدیہ ٹاؤن میں پولیس مقابلہ کالعدم تنظیم کے دو دہشت گرد ہلاک

کراچی : بلدیہ ٹاؤن میں سی ٹی ڈی اور رینجرز نے سرچ آپریشن کے دوران مقابلے میں دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ ہلاک شدگان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں سی ٹی ڈی اور رینجرز نے دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ کارروائی کی، ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق اس دوران دہشت گردوں نے بھاگنے کی کوشش میں اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔

جس کے جواب میں اہلکاروں نے بھی فائرنگ کی، فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد موقع پر پی مارے گئے، ہلاک دہشت گردوں کی شناخت  عدنان اور رفیق کےناموں سے ہوئی ہے۔

بلدیہ ٹاؤن کے رئیس گوٹھ میں سی ٹی ڈی اور ملزمان میں ہونے والے مقابلے کے بعد دوطرفہ فائرنگ کے نتیجے میں  ہلاک ہونے والوں کی لاشیں فوری طور اسپتال منتقل کردی گئیں۔

اس حوالے سے سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے ملزمان کاتعلق کالعدم دہشت گرد تنظیم سے ہے، ہلاک ہونے والے ملزمان سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، ہلاک ہونے والوں  میں ایک ملزم کا نام   عدنان اور دوسرا  رفیق کےنام سے شناخت ہوا ۔

 

The post بلدیہ ٹاؤن میں پولیس مقابلہ کالعدم تنظیم کے دو دہشت گرد ہلاک appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3g9D3W8

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear